I will send legal notice who make fun of my English said Meera
.
اداکارہ میرا نے ان تمام افراد کے خلاف قانونی ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے جو اس کی انگلش یا عمر کا مذاق اڑاتے ہیں اور میرا اس کی پہل جیو کے اینکر حامد میر سے کریں گی جنہو ں نے ایک شو جسے سابق کرکٹر شعیب اختر ہوسٹ کررہے تھے، میں میرا کا مذاق اڑایا ۔ میرا کا کہنا ہے کہ حامد میر نے غلط بیانی کی، حامد میر نے میرے بارے میں کہا تھا کہ وہ مجھے 27 سال سے دیکھ رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میں نے 1995 میں چائلڈ سٹار سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ میرا نے غصیلے انداز میں کہا کہ حامد میر سینئیر صحافی ہیں، انہیں اس قسم کی صحافت زیب نہیں دیتی اور کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ میری انگلش کا مذاق اڑائے۔ یادرہے کہ اداکارہ میرا نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1995 میں فلم کانٹا سے بحیثیت ہیروئین کیا تھا۔